تازہ ترین

لوٹ اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کا ابتدائی سروے شروع ایم این اے اور این ایچ اے حکام کا شکریہ

موڑکہو(آوازنیوز) لوٹ اوویر تا تریچ شاگروم روڈ کی سروے کے سلسلے میں این ایچ اے سروے ٹیم اور ایم این اے شہزادہ افتخار الدین موڑکھو کے دورے پر ہیں گزشتہ دن تریچ گاؤں سے سروے کا اغاز کیا گیا سروے ٹیم میں محمد اشتیاق ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور ڈائریکٹر QS (Quantity survey)ایم این اے کے ہمراہ موجود تھے اس سڑک کی تعمیر کے لیے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کی کوشیشوں سے تین ارب روپے وفاقی بجٹ میں پہلے سے رکھے گئے ہیں اس کے علاوہ چار آر سی سی پل مختلف جگہوں میں تعمیر کیے جائیں گے جس سے اس علاقے کی آمدورفت مزید بہتر ہوگی اور یہ پراجیکٹ اس علاقے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا علاقہ تریچ پہنچنے پر ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور سروے ٹیم کا پرتباک استقبال کیا گیا موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الد ین نے کہا وفاقی حکومت چترال کی تعمیرو ترقی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے وفاقی حکومت کی کئی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں جن کے لیے حکومت کی اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں جس سے چترال کی تعمیر ترقی ہوگی لوٹ اویر تا تریچ روڈ بھی ااس کا حصہ ہے جس کا ابتدائی سروے کا کام آج سے شروع کیا گیاہے جو جلد مکمل ہوگی آمد و رفت کے سلسلے میں اس علاقے کی عوام کو ضرور فائدہ پہنچے گا اُنہوں نے کئی دوسرے مختلف منصوبوں کا بھی اعلان کیا مقررین میں ممبر تحصیل کونسل تریچ علاو الدین عرفی و دیگر نے خطاب کیا اورایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button