تازہ ترین

عمرن کون ہوتا ہے مجھے پارٹی سے نکالنے والا،گلالئی

 اسلام آباد… قومی اسمبلی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑی ہے نہ چھوڑوں گی۔عمران کون ہوتا ہے مجھے پارٹی سے نکالنے والا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی فنڈنگ کھانے والوں اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چلے گی ۔عمران کے ساتھ اسٹیج پر وڈیرے اور کرپٹ لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ جلسوں میں غریب اور مڈل کلاس کو بلاتے ہیں۔تحریک انصاف میں مڈل کلاس، غریب نوجوان اور خواتین کی کوئی اہمیت نہیں۔ایک بدکردار شخص کسی پارٹی کا سربراہ نہیں ہوسکتا۔تحریک انصاف کارکنوں اورعوام کی پارٹی ہے۔کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔ کوئی ایک شخص پارٹی نہیں بناتا۔یہ جماعت عمران کی جاگیر نہیں اور کسی عمران نیازی کو یہ حق نہیں کہ وہ ہمیں پارٹی سے نکالے اور نہ پارٹی کا منشور عمران نیازی نے بنایا ہے۔ کارکنوں اور عوام نے مجھے کہا ہے کہ اب یہ شخص ہمارا سربراہ بننے کے قابل نہیں رہا ۔ اب آپ ہماری رہنمائی کریں۔ گلالئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ایک کروڑ 46 لاکھ روپے کا سوئمنگ پول بنوا رہا ہے لیکن انہیں کے پی کے ڈینگی مریضوں کی کوئی پروا نہیں۔ الیکشن کمیشن نے گلالئی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے ریفرنس پر تحریری جوا ب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button