تازہ ترین

امریکہ نے بالآخر پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

اسلام آباد (ر ) امریکی صدر ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کے ساتھ پاکستان ہرزہ سرائی سے بھی گریز نہیں کیا ، ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے اور پاکستان کی طرف سے دوٹوک پیغام دیئے جانے کے بعد اب امریکہ نے پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اورٹرمپ انتظامیہ کے اراکین نے بیک چینل کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات رکھنا چاہتاہے ۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان کو یہ پیغام ایک ایسے وقت پر موصول ہوا جب وفاقی حکام نے امریکہ کیلئے اپنی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے ۔ امریکی حکام نے کہاہے کہ وہ برابری کی سطح پر پاکستان سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے تحفظات مذاکرات کے ذریعے دور کرنے کو تیار ہیں۔دوسری طرف پاکستان نے اصرار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ امریکہ کیساتھ مزید بات چیت سے پہلے اپنی پالیسی تبدیل کریں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے نئی امریکی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کو بتادیاگیا ہے کہ ڈو مور کی پالیسی قابل قبول نہیں،

اگر امریکہ پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات برقراررکھناچاہتا ہے تو اسے ایک متوازن پالیسی کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر تبادلہ خیال جلد متوقع ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button