تازہ ترین

مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتی ۔ملک کا مستقبل اس میں ہے کہ بلدیاتی ادارے موجود اور مضبوط ہو ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئرو زیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیر جمہوریت کبھی بھی مضبوط نہیں ہوسکتی ۔ملک کا مستقبل اس میں ہے کہ بلدیاتی ادارے موجود اور مضبوط ہو ۔بلدیاتی انتخابات ہمیشہ آمروں نے اپنے حکومت کو طول دینے کے لیے کرائیں ہیں لیکن پہلی دفعہ موجود ہ حکومت نے نہ صرف بلدیاتی انتخابات اس کے صحیح روح کے ساتھ منعقد کرائیں ہیں بلکہ اختیارات کو بھی حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل کرائے ہیں ۔ملک میں جمہوریت کی استحکام کے لیے بلدیاتی انتخابات کا تسلسل ناگزیر ہے ۔ بدقسمتی سے ہمارے منتخب نمائندے اختیار ات کو تقسیم کرنے کے حق میں نہیں ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میں لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے کنونشن سے خطا ب کرر ہے تھے ۔کنونشن سے ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایا ر ، ضلع ناظم ملاکنڈ احمد علی شاہ ، ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ ، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب ، اسرار اللہ ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ عنایت اللہ خان نے حمایت اللہ مایار کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے بہتر بلدیاتی نظام دیا ہے اور اختیار ات کو نچلی سطح پر منتقل کیا ہے جس کا اعتراف بین الاقوامی سطح پربھی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو موثر اور مضبوط بنانے کے لیے لوکل کونسل ایسوسی ایشن کو کردار ادا کرناہوگا اور پورے ملک میں اس نظام کے نفاذ کے لیے دباؤ بڑھانا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حقیقی معنوں میں اخیتارات نچلی سطح پر منتقل کر دیے ہیں ۔2001 سے 2012 تک حکومتوں نے بلدیاتی نظام کو نو ارب روپے فنڈز دیے تھے جب کہ ہم نے تین سالوں میں 80 بلین فنڈز مقامی حکومتوں کو دیے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایسا بلدیاتی نظام لانا چاہتے ہیں کہ مستقبل میں سیاسی لوگ قومی و صوبائی اسمبلی کے بجائے ناظم کے انتخابات کو ترجیح دیں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button