تازہ ترین

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا: سب سے بڑے اتحادی نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

 پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا: سب سے  بڑے  اتحادی نے عمران خان کا  ساتھ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی نے خیبر پختون خوا حکومت سے نکلنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میں جماعت اسلامی خیبر پختون خوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سینئر وزیر عنایت اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، وزارتیں چھوڑنے اور حکومت سے الگ ہونے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ایم ڈی خیبر بینک کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی طرف سے تاریخ پر تاریخ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کو ایم ڈی خیبر بینک کے معاملے پر مزید مہلت نہیں دی جائے گی اور صوبائی مجلس عاملہ کے فیصلے حکومت چھوڑنے کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بینک آف خیبر نے 16 اپریل کو اخبارات میں اشتہار کے ذریعے وزیرخزانہ مظفر سید پر بینک کے معاملات میں مداخلت ،غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایاتھا۔لیکن صوبائی کابینہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں وزیر خزانہ کو بے گناہ قرار دیا تھا اور ایم ڈی بینک کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button