43

ٹاور لگانے کے دوران جن لوگوں کی زمینات ، باغات متاثر ہوئے ہیں ، فوری طور پر اُن کو ادائیگی کی جائیں 

چترال ( نمایندہ آواز ) گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پولز متاثرین نے ڈپٹی کمشنر چترال اور متعلقہ کمپنی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ٹاور لگانے کے دوران جن لوگوں کی زمینات ، باغات متاثر ہوئے ہیں ، فوری طور پر اُن کو ادائیگی کی جائیں ۔ ایون کے جملہ متاثرین نے اپنے خباری بیانات میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کہ جن لوگوں کی زمینات پر ٹاورپولز کی تنصیب کی گئی ۔ اُن کا درست ریکارڈ نہیں رکھا گیا ۔ اور نہ ٹاور کیلئے میٹریل لے جانے کیلئے لوگوں کی آبی زمینات پر کھڑی فصلوں کو روند تے ہوئے سڑک بناکر دو سال تک استعمال کیا گیا ۔ اُن کا کوئی ریکارڈ موجود ہے ۔ جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا ۔کہ ہر علاقے کے لوگوں کیلئے اشتہار چسپان کیا جاتا ۔ اور وہ اپنی زمینات کا موقع پر آکر واپڈا تحصیلدار کو نشاندہی کرتے ۔ اور معاوضے کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ واپڈا حکام نے دانستہ طور پر اس میں بہت بڑی غلطی کی ہے ۔ جبکہ واپڈا تحصیلدار کا کام ہی یہ ہے ۔ کہ وہ متاثرہ لوگوں کا ریکار ڈ اپنے پاس محفوظ کرے ،لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ان متاثرین کا کوئی ریکارڈ اسسٹنٹ کمشنر چترال یا واپڈا کے کسی آفس میں موجود نہیں ہے ۔ اور لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے ۔ کہ سفید ہاتھی واپڈا اپنے اہلکاروں کو کُھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ کہ وہ گولین ہائیڈل ٹرانسمیشن لائن کے غریب چترالی متاثرین کے ساتھ جو بھی سلوک کرنا چاہیں، کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نقصانات کے معاوضے کیلئے نئے سرے سے درخواست دلوانا کہاں کا انصاف ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جب تک ٹاور متاثرین کی زمینات کے عوض آدائیگی نہیں کی جائے گی ۔ ایون کے علاقے میں ٹاور پولز پر ٹرانسمیشن لائن بچھانے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور واپڈا کے ذمہ داروں سے اپیل کی ۔ کہ اس کا نوٹس لے کر فوری طور پر لوگوں کے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بصورت دیگر اس حوالے سے سخت قدم اُٹھایا جائے گا ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں