تازہ ترین

چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) اور چترال پریس کلب نے ایک یاداشت پر دستخط

چترال ( نمائندہ آواز ) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) اور چترال پریس کلب نے ایک یاداشت پر دستخط کیا ہے ۔ جس کے تحت سی سی ڈی این آیندہ میڈیا کو عوام تک رسائی میں سہولت مہیا کرے گی ۔ اور عوام کے مسائل پریس کے ذریعے بہتر طریقے سے حکومت تک پہنچانے میں مدد ملے گی ۔ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے ایک مختصر اور پُر وقار تقریب ہوئی ، جس میں چترال چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان اور صدر چترال پریس کلب ظہیرالدین نے ایم او یو پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر نائب صدر چترال چیمبر آف کامرس اتالیق حیدر علی شاہ ، سمیڈا کے فضل حسین اورکزئی اور چترال پریس کلب کے صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ صدر پریس کلب ظہیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے یاداشت کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا ۔ کہ سی سی ڈی این چترال پریس کلب کے میڈیا سے متعلق آوٹ ریچ پروگرامات میں مدد فراہم کرے گا ۔ اور صحافی دور دراز مقامات پر پہنچ کر عوام کے مسائل ایک کھلی کچہری کی صورت میں اُجاگر کریں گے ۔ جس سے اُن کے حل میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ اس سلسلے میں پہلی کوشش گرم چشمہ میں کی گئی ہے ۔ جو کہ نہایت کامیاب رہا ہے ۔ چیرمین سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ چترال پر انتہائی مشکل دور آرہا ہے ۔ سی پیک منصوبہ اور لواری ٹنل کی تعمیرسے چترال کی طرف کاروباری لوگوں کا ہجوم اُمڈ آیا ہے ۔ اس لئے ہمیں موقع سے فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال پریس کلب ایک نہایت مضبوط صحافتی کردار کا حامل ادارہ ہے ۔ جس کے ساتھ یاداشت پر دستخط ہمارے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سی سی ڈی این کو پریس کلب کے ساتھ باہم مل جُل کام کرکے انتہائی خوشی ہوگی ۔ اور ہم دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر کمیونٹیز اور آرگنائزیشن سے وابستہ افراد کے مسائل حکومت کے ایوانوں تک پہنچانے کے قابل ہوں گے ۔ تقریب سے سابق صدر سی سی ڈی این عبدالغفار نے بھی خطاب کیا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button