تازہ ترین

تمام تر اختلافات اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں ۔ اور باہمی اتحادو اتفاق کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر بیرونی اور اندرونی خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ چوھدری قمر رندھاوا 

چترال ( نمائندہ آواز ) چیف ایگزیکٹیو ہیو من رائٹس چوھدری قمر رندھاوا ، چیرمین تحریک عدل میجر ( ر) محمد علی خان اور چیرمین پاکستان نیشنل الائنس محمد ظفر اللہ چوھدری نے عوام سے اپیل کی ہے ۔ کہ تمام تر اختلافات اور تعصبات سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں ۔ اور باہمی اتحادو اتفاق کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر بیرونی اور اندرونی خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب میں کا لاش فیسٹول ( پوڑ ) کے سلسلے میں آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال نہ صرف خوبصورت سیاحتی مقامات کا حامل ضلع ہے ۔ بلکہ امن پسندی ، شاندار روایات اور مختلف تہذیب و ثقافت کا امین علاقہ ہے ۔ جس میں ہزاروں سال قدیم کالاش تہذیب بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کو درپیش مسائل کے پیش نظر یہاں حکومت کی طرف سے بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اور اس علاقے کی ڈویلپمنٹ مربوط بنیادوں پر کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے علاقے میں نوجوان نسل کو روز گار کے مواقع مہیا کرنے اور معاشی حالات بہتر بنانے کے سلسلے حکومت سے فوری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ جب تک نوجوان نسل اپنے پیروں آپ کھڑی نہیں ہوگی ۔ تب تک ترقی کے ثمرات مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکتے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button