تازہ ترین

پرویز مشرف بہت جلد پاکستان آکر عدالتوں میں اپنے خلاف لگائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے۔اُن کے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے۔پرویز مشرف واحد شخصیت ہے جن پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ ضلعی صدر سلطان وزیر

چترال(نمائندہ آواز) ال پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر سلطان وزیر نے دُبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات کے بعد چترال پہنچ کر دیگر پارٹی عہدے داران شیر ولی خان اسیر،شہزادہ امیر الحسنات لمعروف شہزادہ گل، وقاص احمد ایڈوکیٹ ،سلطان نگاہ،محسن حیات اور قاضی اسرار کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 24سیاسی پارٹیوں کے اتحاد کا ایک تیسری قوت میدان میں آرہی ہے جس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا بہت بڑا کردار ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف بہت جلد پاکستان آکر عدالتوں میں اپنے خلاف لگائے گئے مقدمات کا سامنا کریں گے۔اُن کے خلاف آرٹیکل 6کا مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے۔پرویز مشرف واحد شخصیت ہے جن پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں پرویز مشرف کو ایک سازش کے تحت الیکشن سے دور رکھا گیا اس کے باوجود چترال سے ال پاکستان مسلم لیگ کے منتخب ہوئے۔سلطان وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کو چترال کے عوام کے ساتھ گہری محبت ہے چترالی عوام کے لئے لواری ٹنل کا تحفہ اُن کے محبت کا ثبوت ہے جس سے آج چترالی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔بعض حلقے لواری ٹنل کا کریڈٹ نواز شریف کو دیتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔اُنہوں نے کہا کہ لواری ٹنل سی پیک منصوبے کی طرح ایک گیم چنجر ہے۔جس سے علاقے سے غربت ختم ہو گی اور لوگوں کو روزگار کے موقع میسر آئیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے پرویزمشرف نے خصوصی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں یونین کونسل کی سطح تک عہدے دار منتخب کئے جائیں گے۔اسے قبل APMLکے ضلعی صدر سلطان وزیر چترال پہنچے تو چترال ا ئیر پورٹ پر پارٹی کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا اور گاڑیوں کے جلوس میں اُنہیں چترال پریس کلب پنچایا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button