تازہ ترین

پشاورشہر میں فضلاء وکوڑا کرکٹ کو جدید اور سائنسی طریقوں سے ٹھکانے لگانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاورشہر میں فضلاء وکوڑا کرکٹ کو جدید اور سائنسی طریقوں سے ٹھکانے لگانے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے صوبائی درالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔یہ بات انہوں نے پشاور میں چینی کمپنی کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سید جما ل الدین، واٹر سنیٹیشن سروسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو خان زیب ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر کوہاٹ اور چینی وفد کے نمائندے موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹیو خان زیب نے وفد کوپشاور شہر میں سالڈ ویسٹ ٹھکانے لگانے، پارکس کی خوبصورتی ، سڑکوں اور شاہراہوں کی مشینی صفائی اور واٹر سپلائی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چینی وفد نے پشاور شہر میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی اور اپنی خدمات پیش کیں۔سینئر وزیر عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز اور طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام ضروری و کاغذی کاروائی مکمل کی جائے تا کہ پشاور شہر کی صفائی و ستھرائی اور آبنوشی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button