تازہ ترین

گلالئی سکینڈل: نعیم الحق کو پارٹی ہائی کمان نے بلا کر خوب بے عزتی کی

 

گلالئی سکینڈل میں مزید نام شامل ہو گے ہیں. عائشہ گلالئی کو شادی کی پیشکش پر نعیم الحق کے سوشل میڈیا پر پیغامات میں نیا موڑ آ گیا ہے

نعیم الحق کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مختلف بیانات آنے کے بعد کہا گیا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کے نام سے جھوٹے پیغامات دیئے گئے

مگر حقیقت اس کے بلکل مختلف ہے آئی ٹی ایکسپرٹ نے کہا کہ نعیم الحق کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے آخری 200 ٹویٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی ڈیوائس سے کیئے گئے ہیں، اس لیے اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہو

گلا لئی سکینڈل نے نیا موڑ اس وقت لیا جب عائشہ گلالی نے کہا تھاکہ عمران خان کے بعد نعیم الحق نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی

جواب میں نعیم الحق کا ٹویٹ آ گیا کہ وہ معافی کیوں مانگیں، عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی ڈسکس کرنے میں کیا برائی ہے

پھراسی اکاؤنٹ سے دوبارہ پیغام دیا گیا کہ عائشہ گلالئی کے لیے شادی کی کوئی باقائدہ پیشکش نہیں تھی، جیسا کہ اس نے خود عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے کہا

دلچسپ صورت حال اس وقت پیدا ہی جب ان دو پیغامات آنے کے بعد نعیم الحق کو پارٹی ہائی کمان نے بلا کر خوب بے عزتی کی اور نیا بیان جاری کیا گیا کہ نعیم الحق کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کے نام سے جھوٹے پیغامات دیئے گئے

اندر کے حالات جاننے والی تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم بھی نعیم الحق کے حق میں نہیں بولی

تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے رکن فرحان ورک نے پیغام دیا کہ تحریک انصاف والے نعیم الحق سے ان کا فون لینے والے کو 15لاکھ تک دینے کے لیے تیار ہیں

فرحان ورک نے سوشل میڈیا پر نعیم الحق کے دفاع سے صاف انکار کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ تحریک انصاف میں عمران خان کی وجہ سے ہیں، نعیم الحق کا دفاع نہیں کریں گے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button