قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ عوام کو آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ عنایت اللہ خان
دیر بالا ( پ ر )سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا وپارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام بے روزگاری،مہنگائی،لاقانونیت،دہشتگردی،لوڈشیڈنگ،کرپشن،میرٹ کی بے حرمتی جیسے مسائل سے تنگ آچکے ہیں۔ان حالات سے صرف اور صرف جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک باکردار اور محب وطن قیادت ہی عوام کونجات دلاسکتی ہے۔ صوبہ کو ترقی کے راہ پر گامزن کے لیے تما م وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔ قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ عوام کو آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا اور اس سے قبل بھی قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والوں نے پاکستان کی معیشت کو بانچھ کر دیا ہے قومی معیشت کی بحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اب آزمائے ہوئے کو نہ آزمایا جائے اور عوام جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دیں اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہو سکتا ہے ۔ جماعت اسلامی کی محب وطن اور بے داغ قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل و چیلنجز سے نجات دلاسکتی ہے ۔وہ یونین کونسل سندرہ وال گاؤں تیکر کوٹ اور شینگاڑہ سلوخان دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجتماعات کے موقع پر درجنوں افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے محمد نذیر ، بختیر خان ،شیر محمد ،محمد وقار ،سبحان الدین ، شاہ حسین ، فاتح ، سید محمد ،نیازمحمد اور دیگر شامل ہیں جب کہ شینگاڑہ سلوخا ن میں دوموثر خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا جس میں رحمت زمین ،رحمان الدین ، شہاب الدین ، عمرزرین ،حاجی عمرا خان ،احسان اللہ ، مبارک جان ، بخت منیر ، صدام ، فرید اللہ اور صفی اللہ شامل ہیں ۔ سینئروزیر عنایت اللہ خان نے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں مستقبل ہمارا ہے،دیر بالا کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے،ضلع کو مثالی بنا کر دم لوں گا،انہوں نے کہا کہ دیر بالا کومخصوص وجوہات کی بنا پر پسماندہ رکھا گیا تھا۔ ہم نے اس کو پورے ملک میں ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں کا جاہل بچھایا جا رہا ہے۔جب دیر تک مواصلات کی رسائی ہو جائے گی پھر یہاں تعلیمی ادارے بھی بنیں گے اور صنعتی ترقی بھی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سینئر وزیر نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا ۔