تازہ ترین

ریحام خان بھی میڈیا میں خود پر ہونے والی تنقید کے بعد میدان میں آگئیں

 

ریحام خان بھی میڈیا میں خود پر ہونے والی تنقید کے بعد میدان میں آگئیں۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ کوئی کتاب لکھ رہی ہوں۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد آپ کا راستہ صاف ہے اب تو جان چھوڑ دیں ۔وہ پیٹھ پر وار کرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد ریحام خان بھی میدان میں آگئیں۔ اور ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں عائشہ گلالئی کو نہیں جانتی۔۔ امیر مقام سے بھی کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا نہ کوئی کتاب لکھ رہی ہوں۔ 2 سال سے خاموش تھی ، کسی کے اشارے پر خاموش نہیں ۔ ریحام خان نے نام نہ لئے بغیر اپنے سابق شوہر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد آپ کا راستہ صاف ہو گیا اب تو جان چھوڑ دیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا زندگی میں کبھی کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی نہ ہی کسی نے پیسے لئے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button