تازہ ترین

این اے 120کاضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی

این اے 120کاضمنی انتخاب ،تحریک انصاف کو بڑی حمایت مل گئی
لاہور( تہلکہ ٹی وی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حمایت مانگ لی ۔
بتایا گیاہے کہ جہانگیر خان ترین نے پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطے میں این اے 120کے ضمنی انتخاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔پرویزالٰہی نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ق) این اے 120میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنا امیداوارنہیں لائے گی بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی ۔جہانگیر خان ترین نے امیدوار نہ لانے اور حمایت کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button