تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی 2018 تک وزیراعظم رہیں گے، نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، وزارت داخلہ کا قلمدان کون سنبھالے گا؟

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہونے والے مسلم لیگ (ن )کی قیادت کے دو روزہ اجلاس میں اہم فیصلوں کے بعد نئی وفاقی کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے جوآج (جمعہ کو) حلف اٹھائے گی جبکہ شہبازشریف وزیر اعلی پنجاب ہی رہینگےاور شاہد خاقان عباسی دوہزار اٹھارہ تک وزیراعظم رہیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر ممنون حسین نئی کابینہ سے حلف لیں گے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کی رات نامزد وزرا ء کو ٹیلی فون کیے اور انہیں ان کے قلمدانوں بارے بتایا۔ذرایع کے مطابق مشاہد اللہ خان کو دوبارہ وفاقی وزیر ماحولیاتبنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خرم دستگیر کو وزارت دفاع دیئے جانے کا امکان ہے خواجہ اصف کو وزارت خارجہ ملنے کا امکان ہے جنید انوار وزیر مملکت مواصلات، سائرہ افضل تارڑ وزیر صحت، احسن اقبال وزیر داخلہ ،طلال چوہدری وزیر مملکت داخلہ، انوشہ رحمن آٰئی ٹی، پرویزملک وزیر تجارت ہونگے منصوبہ بندی کی وزارت شاہد خاقان کے پاس ہوگی۔عابد شیر علی وزیر مملکت پانی وبجلی ہونگے، مریم اورنگزیب وزیر مملکت اطلاعات خسرو بختیار اور عبد الرحمن کانجو بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔چوہدری جعفر اقبال بھی کابینہ میں شامل ہونگے ۔طارق فضل کیڈ کی وزارت کے وزیر ہونگے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی ہونگے۔ پانچ مشیروں اور معاونین خصوصی کا بھی تقرر ہوگا۔ چوہدری نثار نئی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button