تازہ ترین

ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کی طرف جا رہے ہیں اور میں بہت لوگوں کو نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک پارٹی نے برطانیہ، یورپ میں جاسوس ایجنسیوں کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔یہ بات رحمان ملک نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی اور انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد کئی برج گریں گی اور موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔جے آئی ٹی نے بہت اچھاکام کیاجبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں میری رپورٹ کا 96 فیصد حصہ شامل تھا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئے وزیراعظم خارجہ پالیسی کوبہترکریں گے۔سوشل میڈیا پرسیاستدانوں کو گالیاں دینے والوں کیخلاف پارلیمنٹ سے کارروائی کرواوں گا۔پریس کانفرنس میں بہت ساری چیزیں کہہ سکتا تھامگرزرداری صاحب نے منع کیاجبکہ آنے والے چند ہفتوں میں سیاست میں تبدیلی آئے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button