تازہ ترین

فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے، سویلین آ کر پھر اتار دیتے ہیں: پرویز مشرف

فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے، سویلین آ کر پھر اتار دیتے ہیں: پرویز مشرف

لندن (ت  ٹی وی) سابق صدر پرویز مشرف نے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں سویلین حکمرانوں پر طنز کے تیر برسا دیئے، کہتے ہیں فوج ملک کو پٹری پر لاتی ہے، سویلین آ کر پھر اسے پٹری سے اتار دیتے ہیں، ملک میں جب بھی مارشل لا لگا وہ اس وقت کے حالات کا تقاضا تھا۔

سابق صدر مشرف نے کہا جمہوریت یا آمریت، نظام حکومت کوئی بھی ہو، عوام کو یا ملک کو اس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا، لوگوں کو روزگار، خوشحالی اور سکیورٹی چاہیے۔

سابق صدر مشرف نے کہا ایشیا کے مختلف ممالک میں جہاں بھی ترقی ہوئی صرف آمروں کی وجہ سے ہوئی، ایوب خان کے دس سالہ دور حکومت میں ملک نے ریکارڈ ترقی کی، ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا پاکستان توڑنے میں فوج کا نہیں بھٹو کا قصور تھا، کچھ الزام یحیٰی خان پر بھی آتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button