تازہ ترین

خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت ختم کرنے کافیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخواحکومت کوگرانے کافیصلہ کرلیاہے اوراس حوالےسےتحریک انصا ف کوچھوڑنے والی باغی خاتون رہنماعائشہ گلالئی کون لیگ نے اہم ٹاسک دے دیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق عائشہ گلالئی کوٹاسک دیاگیاہے کہ وہ خیبرپختونخواکے ایسے ارکاناسمبلی سے رابطہ کریں جواپنی پارٹی قیادت اورخیبرپختونخواحکومت سے نالاں ہوںاوران کاایکفاروڈبلاک بناکرتحریک انصاف کی حکومت گرادی جائے ۔ذرائع نے بتایاکہ مسلم لیگ (ن) اورجمیعت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے درمیان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کوگرانے کافیصلہ ہوگیاہے ،مولانافضل الرحمان خیبرپختونخوامیں جماعت اسلامی کونئی حکومت میں شامل کرنےکےلئے راضی کرینگے جبکہ ن لیگ کے رہنماامیرمقام قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمدشیرپائوسے رابطے میں ہیں اسی طرح عوامی نیشنل پارٹی سے بھی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی گئیں ،خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کی حکومت کوان ہائوس تبدیلی کےذریعے ختم کیاجائے گی اوروزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق نیاوزیراعلی جمعیت علمائے اسلام (ف) کاہوگاجبکہ سینئرصوبائی وزیرمسلم لیگ (ن) کاہوگااوردیگراتحادکرنے والی جماعتوں کوبھی صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانعیم الحق نے کہاہے کہ ن لیگ کی تحریک انصاف اورعمران خان کے خلاف سازشیں آئے روزبڑھتی جارہی ہیں اورہمیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ ن لیگ خیبرپختونخواحکومت کے خلاف بھی سازش کررہی ہے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button