تازہ ترین

عمران سے ریسٹورنٹ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، چوہدری نثار

 عمران سے ریسٹورنٹ میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی، چوہدری نثار

اسلام آباد (  ٹی وی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے

کہ میری عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، گزشتہ روز بچوں کے ساتھ اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر پر گیا تھا ، ہو سکتا ہے عمران خان اس ریسٹورنٹ میں میرے بعد آئے ہوں ، جب تک ہوٹل میں رہا وہاں پر عمران خان موجود نہیں تھے ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کی سالگرہ تھی ، میری بیٹی نے اصرار کیا تھا کہ ڈنر کیلئے مقامی ریسٹورنٹ چلتے ہیں ، جس پر میں اپنے بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ میں گیا اور وہاں کھانا کھایا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button