تازہ ترین

جماعت اسلامی نے شفافیت کی مثال قائم کی ہے خود کرپشن نہیں کی اس لیے ہمارے ہوتے ہوئے قومی دولت میں کوئی کرپشن نہیں کر سکتا۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء کے مثالی کارکردگی کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ہی کامیابی حاصل کرے گی ۔ہم نے دیر بالا میں چار سال کے دوران گزشتہ 70 سال کے مقابلے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں ۔ دیر بالا میں سڑکوں ، سکولز ، کالجز کے جال بچھائے اور بجلی کے کئی چھوٹے منصوبے شروع کیے ہیں ۔ جماعت اسلامی نے شفافیت کی مثال قائم کی ہے خود کرپشن نہیں کی اس لیے ہمارے ہوتے ہوئے قومی دولت میں کوئی کرپشن نہیں کر سکتا۔سراج الحق کے قیادت میں کرپشن کے خلاف جو تحریک شروع کی تھی اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ جماعت اسلامی بے لاگ احتساب پر یقین رکھتی ہے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کریں گے ۔ وہ دیر بالا میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنے مثبت کردار کو اداکرتے ہوئے عوامی ایشوز کو اجاگر کیا ہے۔جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان تحریک الحمدللہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔ہم ملک میں موجودتمام کرپٹ عناصر کا احتساب چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی موروثیت سے پاک جماعت ہے۔ہمارے مختلف ادوار میں کامیاب ہوکر اسمبلیوں میں جانے والے افراد کا دامن صاف ستھرا ہے۔ہمارے نمائندوں نے ذات پات سے بالاترہوکر ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو صحیح اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کام کیا جائے۔سینئر وزیر نے مزید کہا کہ دیر بالا کے تمام مسائل ایک ایک کر کے حل کریں گے اور عوام کو سہولیات ان کے دہلیز پر فراہم کریں گے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button