جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹایا جائے گا
جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹایا جائے گا۔کسی کو شک ہے تو وہ ملٹری کورٹ میں کیس چلوا دے۔پیش ہونے کو تیار ہوں۔جس میں عمران خان اور مشرف کو بھی بلوائیں گے۔پھر سب کچھ صاف ہو جائے گا۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں بار بار کہہ رہا ہوں کہ مجھے عدالت بلائے۔ تا کہ ان کے سامنے میں ساری باتیں رکھ سکوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرمیری باتوں پر عدالت نوازشریف کو سزا بھی دے دے تو اس کے لیے بھی تیار ہوں۔
جاوید ہاشمی نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے۔ میں نواز شریف کا نہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں، ن لیگ صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے نہ لڑے بلکہ اداروں کو بچانے کی جنگ لڑے۔