پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال سے تینوں سیٹیں جیت کر دکھائی گی انجینئر ہمایون خان کا ضلعی سیکرٹریٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب
چترال(ب د) 2018پاکستان پیپلز پارٹی کا سال ہے چترال میں جیالے پارٹی کو آگے لے جانے کے لئے اپنے کوشش تیز کریں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال سے تینوں سیٹیں جیت کر دکھائی گی۔یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان نے چترال ٹاون میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو 5اگست کو چترال کادورہ کررینگے جس کے لئے ساری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو کا جلسہ ریکارڈ توڑ جلسہ ہوگا۔اُنہوں نے جیالوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ابھی سے گھر گھر جاکر کارکنوں کو یکجا کرکے مہم کا آغازکریں۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، ملاکنڈ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر افسر الملک، جنرل سیکرٹری بادشاہ صالح، انفارمیشن سیکرٹری رحمت اللہ اور جوہر علی بھی موجود تھے جبکہ چترال میں پی پی پی کے ضلعی صدر اور ایم پی اے سلیم خان ،جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ،انفامیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد سعید اور کثیر تعداد میں جیالے بھی موجود تھے۔