تازہ ترین

لواری ٹنل 8.5کلومیٹراور 1.9کلومیٹر کی دوسرنگوں کے علاوہ35کلومیٹررابطہ سڑکیں اور12پل

لواری ٹنل 8.5کلومیٹراور 1.9کلومیٹر کی دوسرنگوں کے علاوہ35کلومیٹررابطہ سڑکیں اور12پل

 زیراعظم محمدنوازشریف نے جمعرات کے روز8.5 کلومیٹر طویل لواری ٹنل کاباضابطہ طورپرافتتاح کردیا،ٹنل کی تکمیل سے چترال کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسرہونگی،وزیراعظم نے ٹنل کے داخلی راستے پر فیتہ کاٹ کراس تاریخی منصوبے کاافتتاح کیا۔ اس موقع پروزیراعظم کے ہمراہ گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ،وزیراعظم کے مشیراورپاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر امیرمقام ،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی اورصوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن)مرتضیٰ جاوید عباسی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سول ایوی ایشن سردارمہتاب احمدعباسی ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما پیرصابرشاہ ،ایم این اے چترال شہزاہ افتخارالدین اورنیشنل ہائی ویزاتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے شاہداشرف تارڑنے وزیراعظم کومذکورہ منصوبے کے بارے میں خصوصی بریفنگ دی جس میں بتایاگیاکہ لواری ٹنل نوشہرہ مردان ملاکنڈ۔چکدرہ چترال نیشنل ہائی وے این 45 پرواقع ہے جس کی لمبائی 8.5کلومیٹر ہے اوریہ سال بھرچترال کوملک کے دیگرحصوں سے ملائے رکھے گی،لواری ٹنل منصوبے کے پی سی ون کے مطابق منصوبے پر 27 ارب روپے خرچ ہوئے اوراس منصوبے میں 8.5کلومیٹراور 1.9کلومیٹر کی دوسرنگوں کے علاوہ35کلومیٹررابطہ سڑکیںاور12پل بھی شامل ہیں۔ بریفنگ میں وزیراعظم کوبتایاگیاکہ لواری ٹنل منصوبہ یہاںکے عوام کادیرینہ مطالبہ تھاجس کوپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے اوریہ منصوبہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے خیبرپختونخوا باالخصوص چترال وملاکنڈ ڈویژن کیلئے تحفہ ہے جس کی بدولت چترالی عوام کاملک کے دیگرحصوں سے زمینی رابطہ پورا سال بحال رہے گا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button