تازہ ترین

بڑے کیس کا سارا قصہ ہی ختم ہو گیا،فرد جرم بھی عائدکر دی گئی

 

بڑے کیس کا سارا قصہ ہی ختم ہو گیا،فرد جرم بھی عائدکر دی گئی

اسلام آباد(  ٹی وی رپورٹ ) سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ذوالفقار علی سلوانی، انعام اکبر، سید مقصود ہاشمی، منصور راجپور، گلزار علی و دیگر پر 28جولائی کو احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اب لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ایسی کوئی دستاویزات نہیں جو نیب ریفرنس میں شامل نہ ہو۔اس موقع پر تمام ملزمان احتساب عدالت میں موجود تھے۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعاتشرجیل میمن کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عدالت میں کیس طریقہ کار کے تحت چلے جسپر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے خیال میں عدالت میں کیس طریقہ کار کے تحت نہیں چلتے، آپ دستاویزات کی عدم فراہمی درخواست واپس لے لیں نہیں تو ہم مسترد کر دینگے۔عدالت نے شرجیل میمن کو پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کےساتھ مل کر ریفرنس کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت28جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button