تازہ ترین

جن لوگوں نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے غیر اخلاقی الزامات لگائے وہ آج عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئے ہیں، سینئر صحافی و معروف اینکر پرسن حامد میر

 

سینئر صحافی و معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے ۔۔۔۔کہ جن لوگوں نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے غیر اخلاقی الزامات لگائے تھے۔۔۔ وہ آج عمران خان کے ارد گرد جمع ہو گئے ہیں۔۔انہی میں سے ایک آج کل تحریک انصاف کے ترجمان بھی ہیں۔۔۔حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کے ترجمان نے۔۔۔ پچھلے سال ان پر الزام لگا یا تھا کہ بنی گالا میں تھرڈ ڈگری ڈرگس پیڈلرز کا جھمگٹالگا رہتا ہے۔۔۔اس وقت تحریک انصاف کی لیڈرشپ فواد چوہدری کی تردید کر رہی تھی۔۔اب وہ ہی شخص تحریک انصاف کا ترجمان بن گیا ہے۔۔۔عمران خان نے جب شروع میں یہ بات کی تھی ۔۔کہ سیاست دان کو شفاف۔۔۔ اور اخلاقی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔۔ تو اس سے انہیں بے حد شہرت ملی تھی۔۔۔اکتوبر 2011میں مینار پاکستان والے جلسے میں عمران خان کے علاوہ ۔۔۔سٹیج پر اور کوئی مشہور لیڈر موجود نہیں تھا ۔۔لیکن اس کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد اس جلسے میں نظر آرہی تھی۔۔۔۔اس جلسے کے بعد عمران خان نے۔۔ الیکٹیبلز لوگوں کو گلے لگانا شروع کر دیا ۔۔۔اس کے بعد کرتے کرتے جس اسٹیٹس کو ۔۔کے خلاف عمران خان کھڑے تھے۔۔اسی اسٹیٹس کو کی علامتیں عمران خان کے ارد گرد کھڑی ہوگئی ہیں۔۔۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button