تازہ ترین

دوسال کے عرصے میں چارکروڑروپے سے زیادہ اپنے علاقے میں خرچ کرلیااوراُن کے منصوبے ایم پی اے سلیم خان کی طرح ڈھائی تین لاکھ روپے مالیت کی نہیں بلکہ بیس لاکھ اورتیس لاکھ کی ہوتی ہیں یہ فنڈزبندکمرے میں بیٹھ کرنہیں بلکہ عوام کے سامنے تقسیم کرتے ہیں۔ محمدحسین

چترال (نمائندہ آواز )گرم چشمہ سے ضلع کونسل کے رکن محمدحسین نے کہاہے کہ وہ اپنی کارکردگی اورجذبہ خدمت کی بنیاد پر2018کے عام انتخابات میں مخالفین کامکمل طورپر علاقے سے صفاکرکے انہیں سیاست کاپہلاسبق سکھیائیں گے ۔اوریہ اعزازانہی کوحاصل ہے کہ اُن کے لئے مساجداورجماعت خانوں میں کامیابی کی دعائیں کی جاتی ہے ۔گذشتہ دنوں ژیتورکے مقام پر تیس لاکھ روپے کی لاگت سے اپنے خصوصی فنڈسے تعمیرہونے والی جیب ایبل پل کاافتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقے سے تعلق رکھنے والاایم پی اے اب بدحواس ہوکردیہات کوبھی چھوڑکرچراگاہوں میں رات گزارنے پرمجبورہوگئے ہیں جوکہ اگلے سال اس سے بھی زیادہ اونچی چراگاہ میں رہنے پرمجبورہوگا۔کیونکہ الیکشن میں بدترین شکست اُن کی پیشانی پر لکھانمایان نظرآرہاہے انہوں نے کہاکہ پل کی افتتاح کے بعدمخالفین کاوہ پروپگنڈہ غلط ثابت ہواکہ محمدحسین ترقیاتی کاموں کے بجائے ہوامیں فائرنگ کررہاہے جب کے علاقے کے عوام نے خوددیکھ لیاکہ انہوں نے دوسال کے عرصے میں چارکروڑروپے سے زیادہ اپنے علاقے میں خرچ کرلیااوراُن کے منصوبے سلیم خان کی طرح ڈھائی تین لاکھ روپے مالیت کی نہیں بلکہ بیس لاکھ اورتیس لاکھ کی ہوتی ہیں اورمحمدحسین یہ فنڈزبندکمرے میں بیٹھ کرنہیں بلکہ عوام کے سامنے تقسیم کرتے ہیں۔انہوں نے دوکروڑروپے کی خصوصی ترقیاتی پیکچ کی فراہمی پرصوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کاشکریہ کرتے ہوئے کہاکہ لٹکوہ کے عوام کے احسان کوکبھی بھی فراموش نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ 86کروڑروپے سیاسی بازیگروں نے لانے کادعوی توضرورکیالیکن یہ کہیں کھوگیااورآج عوام کوایک ایک پائی کاحساب دینے کامراحلہ درپیش ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ کے عوام انتہائی سمجھدارہیں اوراب وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اوراُن کے خادم محمدحسین اُن کاکوئی مسئلہ حل طلب نہیں چھوڑے گاان کے درپیش بنیادی مسائل ایک ایک کرحل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے منڈی لشٹ کے مقام پر59لاکھ روپے کی لاگت سے ایک عظیم الشان دیدارگاہ کے تعمیرکااعلان کیا۔اس سے قبل علاقے کے رہنماوسی پرابیک کے ناظم سلطان خان نے کہاکہ گرم چشمہ گوبورروڈ پرپہلی مرتبہ کام ہورہاہے اوریہ ایک حقیقت ہے کہ محمدحسین اب لٹکوہ کے غیورعوام کے دلوں کے دھڑکن بن چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی زندگی اُن کے لئے واقف کرلئے ہیں اورگذشتہ دوسالوں میں وہ مسائل حل کئے جوکہ کئی سالوں سے حل طلب تھے۔انہوں نے تحصیل ممبرخوش محمدکوشدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے سیاسی قلابازقراردینے والے کہاکہ کل تک سلیم خان کوکرپٹ کانام دینے والے اب 24گھنٹے اُ ن کے ساتھ موجودرہتے ہیں۔شیخ رشیدنے بھی خطاب کرتے ہوئے محمدحسین کے ترقیاتی کاموں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔علاقہ کے ایک اورمعروف نوجوان رہنماشیرجہاں ساحل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لٹکوہ کے عوام نے تمام تعصبات سے بلاترہوکراُن کواپنالیڈرتسلیم کرتے ہیں اوران کی خدمات نے مخالفین کے نیندین اُڑادی ہیں ۔اس موقع چترال چیمبرآف کامرس اورسی سی ڈی این کے صدرسرتاج احمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پراجیکٹ کی تکمیل اورسی پیک منصوبوں کے لئے اپنے آپ کوتیارکرنے کی ضرورت ہے جوکہ
2017اور2018میں رونماہونگے ۔انہوں نے کہاکہ اگراس وقت بھی ہم نے اپنے قدرتی وسائل اورافراد ی قوت کودرست طریقے سے بروکارلانے میں غفلت کی توہمارے مستقبل خطرے میں پڑ کردوسرے لوگوں کے دست نگربن جائیں گے۔پل کے افتتاحی تقریب کے موقع پر لٹکوہ کے عوام کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button