تازہ ترین

حکومت 2صوبائی اسمبلیاں توڑنے والی ہے؟رپورٹ کے بعد آرمی چیف کا سخت ردعمل

حکومت 2صوبائی اسمبلیاں توڑنے والی ہے؟رپورٹ کے بعد آرمی چیف کا سخت ردعمل

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کون سی 2 صوبائی اسمبلیاں توڑنے والی ہے؟ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد آرمی چیف کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف ایک سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ کلثوم نواز کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پر وفاقی کابینہ تقسیم ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومت مخالف حکمت عملی بنا لی ہے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ حکومتیں توڑنےکا فیصلہ ہے اور اس کے علاوہ قومی اسمبلی سے 85 سے زائد ایم این ایز مستعفی ہو جائیں گے اس کے بعد اپوزیشن جماعتیں عوام کے پاس جائیں گی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مسلح افواج نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی فیصلہ ہوگا، اگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو فوج اس پر عملدرآمد کرانے کو تیار ہوگی۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف نے غیر رسمی طور پر تمام اداروں کو یہ کہہ دیا ہے کہ عدلیہ اورفوج کے خلاف مہم برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button