تازہ ترین

ارکاری سے چترال آتے ہوئے جیب دریائے چترال میں گرنے سے ایک ہلاک ،6افراد لاپتہ اور8افراد زخمی

چترال(نمائندہ آواز)آرکاری سے چترال آتے ہوئے ایک جیب نمبر ajk 1373بے قابو ہو کر چیوپُل کے قریب دریائے چترال میں جاگری جس میں 15افرادسوار تھے۔6افراد دریامیں لاپتہ ہوگئے جبکہ چار افراد کو موقع پر موجود افراد نے دریا سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ چار افراد نے گاڑی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچائی ۔جن میں بشرالدین ،محمد ولی ،انور میاں داد، گل رحیم،حضور آمان ، سلمان خان ،شیر عجب ،انارشامل ہے جبکہ ایک خاتوں راحلیہ کی لاش دریائے چترال سے گاڑی سمیت نکال دی گئی ہے
تاحال 6 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے لاپتہ افراد میں محمد غازی ،حسن علی شاہ ، محمد حسین ،اصل الدین ، افضل آمان اورسو میرشامل ہیں ۔جائے حادثے پر امدادی کارروئیاں جاری جن میں چترال سکا ؤٹس ،چترال پولیس اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہیں۔چترال پولیس کے مطابق جوٹی لشٹ کے مقام پر ایک اور لاش کی برآمدگی کی اطلاع ہے جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔
درین اثنا ایم پی اے سلیم خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال میں زخمیوں کی عیادت کی اور جان بحق اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے حادثے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button