تازہ ترین

لواری ٹنل 42سال بعد اگست2017 میں ٹریفک کیلئے کھولی جائے گی،این ایچ اے ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ چترال  ) لواری ٹنل 42سال بعد اگست2017 میں ٹریفک کیلئے کھولی جائے گی،این ایچ اے ذرائع کے مطابق لواری ٹنل پر ٹریفک کی آمدورفت جلد شروع ہو جائے گی ٹنل پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے توقع ہے اگست میں وزیر اعظم ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ 1975ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے لواری ٹنل کا افتتاح کیا تھا جس پر دو سال کام ہونے کے بعد 1977میں فنڈ کی کمی کے باعث کام بندہو گیا پھر 2005ء پرویز مشرف کے دور میں دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ ٹنل کے کھولنے سے چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے سال بھر رابطہ بحال ہو جائے گا۔ اس وقت پشاور اور چترال کے درمیان فاصلہ14گھنٹے میں طے ہوتا ہے ،ٹنل کی تعمیر سے یہ فاصلہ 7گھنٹوں میں طے ہو گا۔ پہاڑی علاقے میں واقع ساڑھے 8کلو میٹر طویل سرنگ پاکستان کا سب سے بڑا ٹنل سمجھا جاتا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button