تازہ ترین

پی ٹی آئی میں ماتمی فضا،اہم ترین رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی میں ماتمی فضا،اہم ترین رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

لاہور (  نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد یاسر گجر نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر

چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور شاداب جعفری بھی موجود تھے جبکہ شمولیت اختیار کرنے والے وفد میں سابق چیئرمین چودھری اسلم گجر، چودھری آصف گجر، چودھری کاشف گجر، محمد ارشد، احمد رضا سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور شروع سے ہی عام آدمی غریب آدمی رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج تک لوگوں کے دلوں میں ہمارے دور کی یاد زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس جس جس ملک میں آیا وہاں کے وزیروں مشیروں کو بہا کر لے گیا مگر نوازشریف نہ جانے کیا چاہتے ہیں، اس بار انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا، جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو شاید اور کوئی نہ کر پاتا، تحقیقات کے دوران نوازشریف کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی جس پر انہوں نے اقامہ بھی لے رکھا تھا، حکمرانوں کی کرپشن اب پوری دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکی ہے،پورے کا پورا خاندان شہباز شریف سمیت کرپشن کی زدمیں ہے اور پاکستان کے غریب عوام کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تمام جعلی سکیموں کا پول بھی جلد کھل جائے گا، لاہور کی دو کروڑ آبادی کو نظرانداز کر کے ایک لاکھ افراد کیلئے جنگلہ بس بنا دی گئی کیا پورے لاہور کا یہی ایک مسئلہ ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 1122 سروس ، مفت تعلیم، ایمرجنسی میں مفت دوائیاں، غریبوں کے گھروں پر ٹیکس معاف ، ساڑھے بارہ ایکڑ پر کسانوں کو ٹیکس معاف کیا، سستی کھاد فراہم کی جبکہ شہبازشریف 23 سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں بناسکے، اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم واپس آ کر وہیں سے کام شروع کریں گے جہاں رک گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار حکمرانوں کو چیلنج کیا ہے کہ آؤ اپنے اور میرے 5سالہ دور کا موازنہ کر لو ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ حقائق کا سامنا کر سکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button