تازہ ترین

پاناما جے آئی ٹی نے رحمان ملک کابھی کچا چٹھا کھول دیا،حیرت انگیزانکشافات

اسلام آباد(این این آئی)پاناما جے آئی ٹی نے رحمان ملک کے بیان کے بارے میں بھی کچا چٹھا کھولتے ہوئے انہیں ناقابل اعتماد قراردے دیا۔ پاناما جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے تفتیش کے دوران سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کوناقابل اعتماد قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے آئی ٹی کو گمراہ کن جوابات دئیے جب کہ رحمان ملک کے پاس شریف فیملی کی کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔رپورٹ کے مطابق رحمان ملک شاطر، ناقابل بھروسہ اورسیاسی طورپرمتحرک ہیں، رحمان ملک نے لندن فلیٹس کا ٹیکس ریکارڈ نیب کو دینے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ رحمان ملک نے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ رحمان ملک رپورٹ میں منی ٹریل کے شواہد نہیں، جے آئی ٹی تحقیقاتی عمل میں رحمان ملک نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ٗ رحمان ملک کا نیب کو دستاویزات دینے کا دعوی جھوٹا نکلا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button