تازہ ترین

قوم کی رقوم کسی کو ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ بدعنوانی میں ملوث ناظمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے ۔ عنایت اللہ خان

پشاور ( آوازنیوز )خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ کمیشن نے ترقیاتی فنڈ 2016-17 میں بے قاعدیوں اور مالی بدعنوانی میں ملوث بعض ویلج کونسل ناظمین اور سیکرٹریز کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق تادیبی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کے روز پشاور میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ کی سربراہی میں منعقدہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جسمیں کمیشن کے ممبر ان، رکن صوبائی اسمبلی محمود خان بھٹنی ، سردار ادریس اور شمائلہ تبسم کے علاوہ سیکرٹری قانون ، سیکرٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ان ویلج کونسلوں میں ضلع ایبٹ آباد میں ویلج کونسل بیرن گلی، ضلع کوہاٹ میں نیبر ہوڈکونسل چکر کوٹ لاچی شکردرہ، زریات آباد لاچی شکردرہ کے علاوہ ناظم اور سیکرٹری ویلج کونسل نورخیل اپر دیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ ناظم حدیزئی ضلع کوہاٹ کوویلج کونسل کے دفتر کے تنازع کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن نئے بلدیاتی نظام کو فعال بنانے سمیت عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہا ہے اور ترقیاتی فنڈز کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے اور قومی تعمیر کے کاموں کے لئے مختص شدہ رقوم کو کسی کو ہڑپ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button