تازہ ترین

جے آئی ٹی کے اہم ترین رکن کیخلاف کس نے اور کیوں تحقیقات شروع کر دیں؟ نیا پنڈورہ باکس کھل گیا، اہم انکشافات

جے آئی ٹی کے اہم ترین رکن کیخلاف کس نے اور کیوں تحقیقات شروع کر دیں؟ نیا پنڈورہ باکس کھل گیا، اہم انکشافات

لام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل (نیو) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے اہم رکن عرفان منگی کیخلاف تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور نیب ہیڈ کوارٹر نے عرفان منگی کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عرفان منگی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عرفان نعیم منگی نیب میں کیسےبھرتی ہوئے اور کب ، کہاں فرائض سر انجام دیتے رہے ، تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ قبل ازیں پانامہ کی مشترکہ تحقیقات ٹیم کے رکن عرفان منگی نے قومی احتساب بیورو کے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ نیب میں میری تعیناتی خلاف قانون نہیں لہذا میرے معاملے پر نظرثانی کرکے نوٹس کو التواءمیں رکھا یا واپس لیا جائے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button