تازہ ترین

نواز شریف کے نااہل ہونے کی صورت میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار کون ہوگا؟ اہم ترین ن لیگی رہنما نے نام ظاہر کر دیا

نواز شریف کے  نااہل ہونے کی صورت میں وزیراعظم کے  عہدے کے لیے امیدوار کون ہوگا؟ اہم ترین ن لیگی رہنما نے نام ظاہر کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے عندیہ دیا ہے کہ اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو ممکنہ طور پر شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُمید تو نہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نااہل ہوں گے لیکن اگر نااہل ہو ہی گئے تو وزارت اعظمیٰ کے اُمیدوار مریم نواز یا شہباز شریف میں شہباز شریف ہو سکتے ہیں۔ شہباز شریف کا تجربہ زیادہ ہے ۔ نواز شریف کے بعد وہی وزارت عظمیٰ کے حق دار ہیں۔ نواز شریف جس بھی شخص کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کریں گے مسلم لیگ ن اُن پر اعتماد کرے گی۔ شہباز شریف ن لیگ کی سب سے بڑی سپورٹ لائن ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button