تازہ ترین

عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کےرہنماؤں میں شدیداختلافات۔۔؟؟اصل وجوہات کیا۔؟؟جانیئے اس خبر میں

عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کےرہنماؤں میں شدیداختلافات۔۔؟؟اصل وجوہات کیا۔؟؟جانیئے اس خبر میں

کراچی(نمائندہ  وی)عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔

یہ اختلافات اس وقت سامنے آ گئے ، جب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کراچی پہنچے ۔تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما ان کے استقبال کے لیے موجود تھے ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شیخ رشید کو اپنے قافلے میں ساتھ لے جانے کی کوشش کی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور شیخ رشید تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے کارکنوںاور رہنماؤں کے ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکلے ۔ جس پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہاکہ شیخ رشید نے ہماری تذلیل کی ہے ۔

ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بھی دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں اور کارکنوں میں اختلافات واضح طور پر نظر آئے ۔ شیخ رشید کی گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ان کے دائیں اور بائیں کھڑے تھے تاہم شیخ رشید نے اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنے ساتھ کھڑا کر لیا ۔ ۔ اس طرح ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button