تازہ ترین

شاگرام تورکھو جانے والی جیپ کو استارو گاؤں کے قریب شوچ کے مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دو علمائے کرام جان بحق اور مزید دو علمائے دین شدید زخمی

چترال (نمائندہ آواز) چترال شہر سے شاگرام تورکھو جانے والی جیپ کو استارو گاؤں کے قریب شوچ کے مقام پر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے دو علمائے کرام جان بحق اور مزید دو علمائے دین شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے ہیں۔ چترال پولیس کے مطابق تورکھو شاگرام میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے چار علمائے دین مولانا غلام یوسف (ایون) ، مولانا حفیظ الرحمن (چمرکن)، قاری ذاکراللہ (بکرآباد) اور مولانا صہیب احمد (تریچ) چترال شہر سے جارہے تھے کہ استارو گاؤں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں قاری ذاکراللہ اور مولانا صہیب احمد موقع پر جان بحق ہوگئے ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button