تازہ ترین

بالآخر اسمبلیوں کےختم ہونے کی خبر آ ہی گئی۔۔تازہ ترین خبر اس لنک میں

بالآخر اسمبلیوں کےختم ہونے کی خبر آ ہی گئی۔۔تازہ ترین خبر اس لنک میں
اسلام آباد(  خصوصی رپورٹ )ملک میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے تناطر میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے اراکین پارلیمنٹ کو ان کی درخواست پر ایک سال کی بجائے تین ماہ کے فضائی ٹکٹ دینے کے فیصلے پر
غور شروع کردیا ،اس بارے میں پی آئی اے کے اسلام آباد سمیت مختلف دفاتر کو ابتدائی طور پر اطلاعات فراہم کردی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ملک میں پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئےقائم جے آئی ٹی کی تحقیقات کے تناطر میں بدلتی سیاسی صورتحال آئندہ تین ماہ کے بعد بدل سکتی ہے اس لئے ارکان اسمبلی کو ایک سال کی بجائے اس تین ماہ کے عرصے کے فضائی سفر کے ووچرز فراہم کئے جائیں ۔ اس امر کی تصدیق اس وقت بھی ہوئی جب گزشتہ روز ایک رکن پارلیمنٹ نے اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفتر میں اپنی سیٹ ریزرویشن کے لئے رابطہ کیا تو انہیں آگاہ کیا گیا کہ اعلیٰ سطح سے اطلاعات مل رہی ہیں کہ ارکان پارلیمنٹ کو تین ماہ کے فضائی ٹکٹ دینے کے فیصلے پر ٖغور ہو رہا ہے کیونکہ تین ماہ کے بعد یہ اسمبلی نہیں ہوگی اور اگر ارکان کو ایک سال کے فضائی ٹکٹ دے دیے گئے تو ان سے ریکوری مشکل ہوجائے گی۔اس رکن پارلیمنٹ کو حتمی طور پر تو کچھ نہیں بتایا گیا تاہم یہ ضرور کہا گیا کہ متذکرہ اطلاعات ان تک بھی پہنچی ہیں
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button