تازہ ترین

بابراعوان، گوندل، فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی کی سنیئر لیڈرشپ عمران خان سے ناراض July 3, 2017

بابراعوان، گوندل، فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی کی سنیئر لیڈرشپ عمران خان سے ناراض

اسلام آباد (  ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی میں جوک در جوک پیپلز پارٹی کی رہنماؤں کی شمولیت جہاں ایک طرف پی ٹی آئی کے لیے خوش آئین ہے ادھر ہی دوسری طرف ان رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ عمران خان سے ناراض ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر رہنماکا کہنا ہے کہ عمران خان کو پی ٹی آئی میں وہ رہنما شامل کرنے چاہیئے جن کا دامن کرپشن کے الزامات یا کرپشن کے کیسز سے پاک ہو لیکن عمران خان پیپلز پارٹی کے ایسے لوگ شامل کر رہے ہیں جن پر کرپشن کے الزامات بھی ہے اور جن کے خلاف کرپشن کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے جس پر پی ٹی آئی کی سینئر لیڈرشپ نے اظہار ناراضگی کی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے رہنماؤں کو شامل کرنے سے ہی بدنام ہو رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ابھی سے بتا رہے ہیں کہ ان کا نیا پاکستان کس طرح کا ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے ان تین سابق وزراء کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے پر ن لیگ پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے ناراض پی ٹی آئی رہنماؤں کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے قد آور شخصیات کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا ضروری ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button