تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے

چترال ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان دو روزہ دورے پر بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ گئے ۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ پبلک ہیلتھ ، انفارمیشن کے صوبائی وزیر شاہ فرمان اور منسٹر ایجوکیشن عاطف خان نے چترال ایر پورٹ پر اُن کاا ستقبال کیا ۔ ۔ جو پیر کی صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچ چکے تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی آمد منگل کے روز متوقع ہے ۔ تحریک انصاف کے قائدین منگل کے روز 69 میگاواٹ لاوی ہائیڈل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ اور چترال گورنر کاٹیج میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ اور اُن کے مسائل سنیں گے ۔ چترال میں کئی اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات ہیں ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button