تازہ ترین

جوٹی لشٹ کے مقام پر ایک نا معلوم لاش کو جوٹی لشٹ اور سینکوروم کے نوجوان تیراکوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوے دریاے چترال سے باہر نکالا اور مقامی پولیس کے حوالے کیا

جوٹی لشٹ کے مقام پر ایک نا معلوم لاش کو جوٹی لشٹ اور سینکوروم کے نوجوان تیراکوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوے دریاے چترال سے باہر نکالا اور مقامی پولیس کے حوالے کیا ۔لاش کافی پرانی اور مسخ شدہ ہے جس سے پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے مردہ خانے میں رکھی گئ ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او چترال دی سی چترال اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جان پے کھیل کر دریا سے لاش نکالنے والے نوجوان تیراکوں کو ریسکیو 1122میں بھرتی کیا جاے اور خصوصی انعام دی جاے تاکہ ان کی ائندہ کے لئے حوصلہ افزائ ہو یاد رہے اس سے قبل بھی جوٹی لشٹ کے نوجوانوں نے کئ لاشیں دریا سے نکال کر پولیس کے حوالے کی تھیں ۔ان نوجوانوں کے نام یہ ہیں ظہیر عباس۔شیر وزیر۔غلام رشید۔ سیف الملک ۔محسن۔یاد رہے اس موقے پر ایس ڈی پی او فاروق جان ایس ایچ او تھانہ چترال منیر الملک ۔اے ایس ائ جنگ باز اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام موجود تھے۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button