تازہ ترین

سی پیک روڈ جسے ٹرپل اے سی تعمیر کررہا ہے ۔ اُس میں سروس کوریڈور کو شامل کیا جائے ۔ سرتاج احمد خان

چترال ( نمائندہ آواز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر سرتاج احمد خان نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ سی پیک روڈ جسے ٹرپل اے سی تعمیر کررہا ہے ۔ اُس میں سروس کوریڈور کو شامل کیا جائے ۔ چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا چترال کو سی پیک میں شامل کرنا قابل تعریف ہے ۔ تاہم اس روٹ کو اگر مین سی پیک رو ڈ کی طرح سر اس میں وس کوریڈور کے بغیر تعمیر کی گئی ، تو اس کے مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گیس ، بجلی اور فائبر اپٹک گزارنے کیلئے سروس کوریڈور کو اس میں شامل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ نیز اس میں انڈسٹریل پیکجز ہونے چاہیں ۔ انہوں نے کہا ، کہ AAACشندور تا چترال سی پیک روٹ کا سروے کر رہاہے جو کہ 154کلومیٹر ہے ۔ اور روڈ چوڑائی 50فٹ جبکہ دونوں طرف چا ر چار فٹ شولڈر چھوڑے جائیں گے ۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ۔ کہ ایف ڈبلیو او ، صوبائی حکومت اور واپڈا ہر کوئی اپنی ٹرانسمیشن لائینیں بچھانا شروع کر دیں ۔ تو چترال کی تمام زمینات ان ٹرانمیشن ٹاورز کی نظر ہو جائیں گے ۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے ۔ ان کو انڈر گراؤنڈ بچھانے کا انتظام کیا جائے ۔ سرتاج احمد خان نے کہا ۔ اس روٹ میں مستوج میں اکنامک زون ،ارندو ڈرائی پورٹ اور ون بلٹ ون روٹ کے تحت شاہ سلیم روڈ کو بھی شامل کیا جائے ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button