تازہ ترین

حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر پیرسید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینا افسوسناک اور کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں۔شبیر احمد خان ، عبدالواسع

پشاور (پ ر)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی شبیر احمد خان ، سیکرٹری جنر ل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر پیرسید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینا افسوسناک اور کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہیں ایک طرف تو امریکہ کو کشمیر میں بھارتی مظالم نظر نہیں آتے اور دوسری طرف آزادی کے لئے جدو جہد کرنے والے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دینا در حقیقت ہندوستان کی پشت پناہی اور بھارت نوازی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد کرتے ہوئے دہشت گرد قرار دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ نئی امریکن انتظامیہ بھارت کی زبان بول رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سید صلاح الدین جہاد کشمیر کے ہیرو ہیں۔ اورتحریک آزادی کشمیر کے لئے انکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کو روکنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔اس لئے اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کے مقدمہ کو پوری دنیا کے سامنے مناسب انداز میں پیش کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس سے ہم کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔یہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی مظالم کی انتہا کر چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حجرہ شبیر احمد خان میں جماعت اسلامی پی کے ون کی عید ملین پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ ضلع پشاور و اُمیدوار این اے ون محمد صدیق الرحمن پراچہ ،امیر جماعت اسلامی پی کے ون مشتاق احمد یوسفزئی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ صوبائی نائب صدر جے آئی یوتھ حافظ حمید اللہ ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹاؤن ون واُمیدوار پی کے تھری خالدگل مہمند ، محمد سیار خان ڈسٹرکٹ ممبر خورشید عالم ، مجیب الرحمن ، کفایت اللہ احمد اور دیگر قائدین بھی موجودتھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائدین جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی پرسوز دعاؤں ، دوسوسال کی تمناؤں وآرزوؤں اور ایک صدی کی بے مثال قربانیوں کا مظہر اور ترجمان ہے مگر بدقسمتی سے آج تک ہمارے حکمرانوں نے اسلام کے نام پر وجود میں آنے ریاست میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوکمر توڑ مہنگائی ، اقرباپروری ، خاندانی سیاست ، بے حجابی ، بے حیائی اور جبر و تشدد جیسے بے شمار مسائل کاسامنا ہے جن کا واحد حل اسلامی نظام میں پوشیدہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندی رسوم و رواج اور طور طریقے ہمارے گھروں اور معاشرے میں اسلامی تشخص کو نقصان پہنچا رہے ہیںآج ہمارا معاشرہ کفار کے جال اور روشن خیالی کی دلدل میں دھنس چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام آرزوؤں کی تکمیل اور پاکستان کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گااورقرآن و سنت تمام روشن تعلیمات کو ملک میں عام کرنا ہوگااور اسی مقصدکے تحت جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے کہ اسلامی نظام عدل کو فروغ دیا جائے جہاں پر عوام کوامن و سلامتی ، عزت ووقار ، عدل ومساوات ، اخوت ، حریت ، جمہوریت اسلام کی مضبوطی سے حاصل ہو۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button