تازہ ترین

پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت پر شیخ رشید نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وقت آنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گا، پنجاب کے ہسپتالوں کا حال جیلوں سے بھی بدتر ہے،ملک میں ہنگامی صورتحال ہےاور ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز تک موجود نہیں، شیخ رشید بہاولپور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت پر پھٹ پڑے، شدید تنقید۔

 تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےلاہور کے جناح ہسپتال میں سانحہ بہاولپور کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے اسپتالوں کا حال جیلوں سے بھی بدتر ہے،صوبے میں کُل ملا کر 6 برن یونٹس ہیں جن میں سے 4 فعال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامی صورتحال ہے اور اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز موجود نہیں جبکہ ابھی بھی کچھ زخمیوں کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کو سپریم کورٹ میں طلب کرنے کی استدعا کروں گا اور ان پر خود جرح کروں گااور اگر جرح کرنے کی اجازت مل گئی تو انشااللہ کرپشن کی سیاست کو دفن کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ نواز شریف نے کرنا ہے کہ انہوں نے اسمبلی کو تحلیل کر کے اگلے ہی ماہ نئے الیکشن کی کال دینی ہے۔ایک ڈھیلا ڈھالا وزیر اعظم لانا ہے یا کوئی پھڈا کر کے جیلوں میں جانا ہے۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے سے ہی عمران خان کے ساتھ ہوں اور وقت آنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ بھی کر لوں گا ۔انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کے اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے دوران انہیں ووٹ نہ دینے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ آج اگر مجھے چار ووٹ دے کر اپوزیشن لیڈر بنایا ہوتا تو نگران حکومت بنتی۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button