تازہ ترینکھیل

ورلڈ کپ دیکھنے پر سکول سے نکالا جانے والا طالب علم دنیا کا معروف ترین کرکٹر بن گیا



ویلنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کے کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے انکشاف کیا کہ 1992 ورلڈ کپ کا ایک میچ دیکھنے پر انھیں اسکول سے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا تھا جس کےبعد انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔ ایلیٹ جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے مگر پھر گاؤٹنگ سے کنٹریکٹ تنازع ہوا،انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی خواہش دل میں لیے وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے

اور یہاں سے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ جب جنوبی افریقہ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا تو میری والدہ نے مجھے چھٹی کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسکول نے اطلاع نہ کرنے پر مجھے ایک ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا، تب ہی میں نے پروفیشنل کرکٹر بننے کا فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button