تازہ ترینکھیل

عالمی کپ کی میزبانی : ووٹوں کی خریداری میں قطر کے ملوث ہونے کے ثبوت

 

 

العربیہ ڈاٹ نیٹ

سابق امریکی تحقیق کار مائیکل گارشیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹبال کی عالمی فیڈریشن کے تین ارکان نے 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے ہونے والی رائے شماری سے قبل قطری فٹبال فیڈریشن کے خرچے پر برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو کا سفر کرنے کی دعوت قبول کی۔

جرمنی کے اخبار Bild Zeitung کے مطابق گارشیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیفا کی مجلس عاملہ میں ووٹنگ کا حق رکھنے والے تین ارکان نے ریوڈی جنیرو میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے قطری فٹبال فیڈریشن کے خصوصی طیارے میں سفر کیا۔

رپورٹ کے مطابق قطر کو میزبانی ملنے کے بعد فیفا کی مجلس عاملہ کے ایک سابق رکن نے لاکھوں یورو کی رقم براہ راست منتقل کرنے پر ایک ای میل کے ذریعے قطری فیڈریشن کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ نامعلوم ذریعے کی طرف سے ممکنہ طور پر فیفا کے ایک رکن کی بیٹی کے بینک اکاؤنٹ میں بیس لاکھ ڈالر کی رقم بھیجی گئی۔

اخبار کے مطابق سابق امریکی اٹارنی جنرل مائیکل گارشیا نے 2018ء اور 2022ء کے لیے روس اور قطر کو عالمی کپوں کی میزبانی دیے جانے کے پورے طریقہ کار کی تحقیقات کی تھیں۔ اس کے تحت فیفا میں اخلاقیات کمیٹی کے زیر انتظام جوڈیشل روم نے اعلان کیا تھا کہ طریقہ کار میں مشتبہ برتاؤ پایا جاتا ہے مگر اس حد تک نہیں کہ مذکورہ ممالک سے میزبانی واپس لی جائے۔

فیفا کے سابق سربراہ جوزف بلاٹر نے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی اور فرانسیسی شہری میشیل پلاٹینی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے قطر کے 2022ء کے عالمی کپ کی میزبانی کا حق حاصل کرنے سے قبل رائے شماری کی بازی قطر کے حق میں پلٹ دی۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button