تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کا لوٹکوہ کے پسماندہ علاقوں کا دورہ علاقے کے مستحق افراد میں عید پیکج تقسیم کی۔

چترال(ب د)کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے عید کے پہلے روز لوٹکو ہ کے پسماندہ علاقوں ایژ،بیشقیر پائین اوربیگوشٹ کادورہ کیا۔جہاں پراُنہوں نے علاقے کے مستحق افراداوربچوں میں راشن پیکیج (دال،چینی،چائے،خشک دودھ وغیرہ)سولرلائٹ،سلیپنگ بیگ،ترپال،جبکہ بچوں میں عیدکے کپڑے،پینٹ شرٹ،جوتے،اسٹیشنری(کاپی ،پنسل،ربڑ) اور مٹھائیاں وغیرہ تقسم کی۔علاقے کے عوام نے خوشی اور ہر مشکل مرحلے میں عوام کے ساتھ ہرممکن مدد کرنے پر پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button