تازہ ترینکھیل

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمدنمبربنانے کے چکرمیں،فخرزمان کے ہجرے پہنچ گئے،فخر زمان نے پول کھول دیا

پی ٹی آئی کے رہنما علی محمدنمبربنانے کے چکرمیں،فخرزمان کے ہجرے پہنچ گئے،فخر زمان نے پول کھول دیا

مردان (  سپورٹس ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمدآئی سی سی چیمپینزٹرافی میں پاکستان کی جیت کے بعد مردان سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازبیٹسمین فخرزمان کے حجرے پرپہنچ گئے توفخرزمان نے ان کااستقبا ل کیااورحجرے میں آنے پرشکریہ اداکیا۔

اس موقع پرفخرزما ن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب میں قومی ٹیم میں نہیں تھااوران کے پاس باربار چکرلگائے کہ علاقے میں کرکٹ کی ترقی کے لئے سٹیڈیم کی تعمیرکرادیں اوراس کے لئے فنڈزدیناخیبرپختونخواحکومت کےلئے کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔فخرزما ن نے کہاکہ سٹیڈیم تودورکی بات علی احمد نے توکرکٹ کےلئے پانچ مرلےزمین تک نہ دی ۔انہوں نے کہاکہ اب میرے پاس آئے ہیں توآتے ہی کہاکہ ’’حکم کرو‘‘،فخرزمان نے کہاکہ یہ ہی تبدیلی عوام کےلئے ہے ؟فخرزما ن نے کہاکہ جب میں قومی ٹیم میں شامل نہیں تھااوراپنی ذات نہیں بلکہ نئی نسل کومثبت سرگرمیوں ا ورکھیل کے مواقع فراہم کرنے کےلئے علی محمدکی منت سماجت بھی کرتارہاکہ کرکٹ کے لئے علاقے میں سٹیڈیم تعمیرکروادیں تواس سے مردان اورخیبرپختونخوامیں کھیل کوفروغ حاصل ہوگالیکن میری انہوں نے ایک نہ سنی ۔فخرزمان جب میڈیاسے گفتگوکررہے تھے علی احمد بھی ان کے ہمراہ بیٹھے تھے اورشرمندگی سے ہنسنے کےعلاوہ ان کے پاس کوئی چارہ اورنہ ہی کوئی جواب تھاکہ وہ فخرزمان کی باتوں کاجواب دے سکیں  ۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button