تازہ ترین

عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ہی مفتی شہاب الدین پوپلزئی پراسرار طو ر پر لاپتہ June 24, 2017

پشاور(آئی این پی) پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی دو دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ مفتی شہاب الدین اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے راستے میں غائب ہوئے ہیں جبکہ مفتی شہاب الدین کا موبائل کل سے آؤٹ آف سروس جا رہا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی دو دن سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔ مفتی شہاب الدین اسلام آباد سے پشاور جاتے ہوئے راستے میں غائب ہوئے ہیں جبکہ مفتی شہاب الدین کا موبائل کل ے آؤٹ آف سروس جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی کے اہم رکن مولانا خیرالبشر سمیت کئی ممبران کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ پولیس کی جانب سے کمیٹی کے دیگر ارکان کیخلاف بھی کریک ڈائون شروع کیا جا رہا ہے۔عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کی شام کو منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا تھا ۔ادھر عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو پشاور میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔واضح رہے صوبہ خیبر پختونخوا کے تقریباً 70 سے 80 فیصد لوگ مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کے اعلان کے مطابق ہی رمضان کا آغاز کرتے ہیں اور عید الفطر مناتے ہیں۔ اس کمیٹی کا صوبہ کے دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے ساتھ بھی رابطہ قائم ہے۔مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان گزشتہ تقریباً دو صدیوں سے رمضان کی آمد اور عید الفطر کے حوالے سے فتوے جاری کررہی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پوپلزئی خاندان پچھلے 80 سالوں سے اس مسجد کا انتظام بھی کرتا آرہا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button