تازہ ترین

اسسٹنٹ کمشنر چترال نے غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے ، نرخنامے پر عملدرامدنہ کرنے، پر 32ہزاردستی جرمانہ اور18دوکاندارورں کے خلاف ایف آئی

چترال (نمائندہ آواز ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے اپنے ٹیم کے ہمراہ بازارچیکنگ کے دوران اتالیق بازار،جغوربازار،بکرآباداوردنین کاتفصیلی معائینہ کیااس موقع پر غیرمعیاری اور ایکسپائراشیاء فروخت کرنے ، نرخنامے پر عملدرامدنہ کرنے، ناپ تول، صفائی کا معیار اور تجاوزات کا جائزہ لیتے ہوئے 32ہزاردستی جرمانہ اور18دوکاندارورں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم دنین میں موجودیوٹیلٹی اسٹورکے گودام کامعائینہ کیاگودام میں ناقص صفائی پر متعلقہ اسٹاف کوصفائی کاخیال رکھنے کی سختی سے ہدایت کی جغوراورردواشیش میں واقع یوٹیلٹی اسٹورز کابھی معائینہ کیااورسرکاری ریٹ کے مطابق عوام کومعیاری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی طرف سے بازار چیکنگ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کار وائیوں کو اطمینان بخش قراردیا۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر چلا یا جائے تاکہ قانون شکن عناصر پر قانون کی عملداری کا خوف قائم ر ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button