تازہ ترین

ملک میںیتیم بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومت اورفلاحی اداروں کے لئے ایک چیلنج ہے۔عنایت اللہ خان یونیسف کے مطابق پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد42لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔خالد وقاص

پشاور(آوازنیوز)سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں یتیم بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومت،فلاحی اداروں اور معاشرے کے صاحب ثروت افراد کے لئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے جس عظیم مشن کا آغاز کیا ہے یہ خدمت انسانیت کے لئے برسرپیکار دیگر فلاحی اداروں کے لئے مشعل راہ ہے۔یتیم بچوں کی کفالت دینی اور ملی فریضہ بھی ہے جس کے لئے مشنری جذبے کے تحت جدوجہد ناگزیر قومی ضرورت بن چکی ہے ۔فلاحی ادارے اور مخیر شخصیات آگے آکر یتیم بچوں کی کفالت میں حکومت اور الخدمت فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے الخدمت فاؤندیشن کے تحت پشاور میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے قائم آغوش الخدمت ہوم پشاور میں زیر کفالت یتیم بچوں کے ساتھ پشاورکے سینئر صحافیوں اور معززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن،عبدالستار خان،اراکین صوبائی اسمبلی اعزاز الملک افکاری،سیدگل،محمد علی سمیت دیگر عوامی نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے کہاکہ اسلام میں یتیموں کی کفالت کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن پاک میں لگ بھگ23مقامات پر یتیم کا ذکر موجود ہے۔دنیا میں ہر 30 سیکنڈ میں 2 بچے یتیم ہوتے ہیں اور اِ س وقت دنیا میں15کروڑ 30 لاکھ بچے یتیم ہیں جن میں سے 6 کروڑ یتیم بچے صرف ایشیا میں موجود ہیں اور اِن بچوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اگر یہ یتیم بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں تو پوری دنیا کے گرد حصار بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیسف کے مطابق پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد42لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے یتیم بچوں کی کفالت کے لئے ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت اس وقت 7200یتیم بچوں کی کفالت جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ اس سال 10ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا ہدف حاصل کر لیں۔پہلے مرحلے میں ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں آغوش ہوم کا قیام ہماری ترجیحات میں شامل ہے جبکہ بتدریج ہر ضلع میں معیاری آغوش ہوم الخدمت فاؤنڈیشن کے پیش نظر ہے۔اس موقع پر الخدمت پشاور کے صدر فدامحمد اور صوبائی صدر خالد وقاص نے مجموعی طور پرایک کروڑ90لاکھ روپے مالیت کے دو چیک مہمان خصوصی عنایت اللہ خان کے ہاتھوںآغوش الخدمت ہوم پشاور کے ایڈمنسٹریٹر تحسین اللہ کے حوالے کئے۔#

Facebook Comments

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button